نماز سے دوسروں کو تکلیف نہ پہونچائیں :فرنگی

,

   

سڑکوں پر نماز ادا کرنے کو معمول نہ بنائیں ، مسلم پرسنل لاء بورڈ رکن کا مشورہ
نئی دہلی ۔ /28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ نماز خالص اللہ کی عبادت ہے ۔ نماز کو دوسروں کیلئے تکلیف کا باعث بننے نہیں دیا جانا چاہئیے ۔ انہوں نے سڑکوں پر نماز پڑھنے کے بارے میں کہا کہ کسی دوسرے کو تکلیف پہونچاکر نماز ادا نہیں کی جانی چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر نماز پڑھنا روز کا معمول نہیں ہے ۔ صرف جمعہ کے موقع پر مساجد میں جگہ کی کمی کے باعث سڑکوں پر نماز پڑھی جاتی ہے ۔ نمازیوں کو چاہئیے کہ وہ مساجد میں نماز ادا کرنے کی کوشش کریں اور مساجد کو خاص کر جمعہ کے دن وقت سے پہلے پہونچنے کی کوشش کریں ۔ نماز کو سڑکوں پر ادا کرنے کے خلاف حال ہی میں فرقہ پرست تنظیموں کی جانب سے شدید احتجاجی مظاہرے کئے گئے ہیں۔ ہریانہ اور اس سے متصل علاقوں میں نماز جمعہ کے موقع پر فرقہ پرست طاقتوں نے اشتعال انگیز نعرے بھی لگائے تھے۔ہندو واہنی کے کارکنوں نے سڑکوں پر نمازپڑھنے کی اجازت نہ دینے کا مطالبہ کیا تھا ۔