حیدرآباد 16 ڈسمبر ( سیاست نیوز) نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسیس ( نمس ) میں تشکیل تلنگانہ کے بعد سے اب تک جملہ 742 مریضوں میں گردوں کی تبدیلی کے مفت آپریشن کئے گئے ۔ یہ لوگ گردوں کے عارضہ کا شکار تھے ۔ گذشتہ سال کورونا وباء کی وجہ سے یہ سرجریز روک دی گئی تھیں تاہم جاریہ سال انہںے بحال کردیا گیا تھا ۔ اس سال ڈسمبر تک نمس میں ڈاکٹرس نے جملہ 100 گردوں کی تبدیلی کے آپریشن کئے ہیں۔ ان میں 90 آپریشنس آروگیہ شری کے تحت کئے گئے ۔