نوائیڈا۔پولیس سے ملی جانکاری کے مطابق ایک 36سالہ خاتون ورکرکی نعش سیکٹر 30میں دہلی پبلک اسکول کے احاطہ میں واقع ایک درخت سے لٹکی ملی۔
ابتدائی جانچ سے جو نتیجے برآمد ہورہے ہیں اس کے مطابق یہ خودکشی کا معاملہ سمجھ میں آرہا ہے۔
پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت بسنتی دیو ی کے طور پر ہوئی ہے جو اسکول میں صفائی کاکام کرتی تھیں
۔ مذکورہ عورت نے مبینہ طور پر اسکول کے احاطے میں لگے نیم کے درخت سے لٹک کر خودکشی کرلی ہے۔
سرکل افیسر۔1(نوائیڈا)شویتابھ پانڈے نے کہاکہ ”بسنتی جب اسکول سے گھر نہیں لوٹی تو اس کا شوہر تلاش میں نکلا۔ جب وہ اسکول پہنچاتو وہاں پرموجود گارڈس نے اس کو جانکاری دی کہ اس کی نعش اسکول کے اندر درخت سے لٹکی ہوئی ملی ہے۔
اس کے بعد معاملہ پولیس سے رجوع کیاگیا اور ایک ٹیم موقع پر پہنچی“۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نعش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے اور رپورٹس کا انتظار ہے۔
سیکٹر 20پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کرلیاگیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے