وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ میں وزیراعظم مودی کی شرکت
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ وکست بھارت کے بڑے اہداف کو حاصل کرنا ملک کے ہر شہری کا فرض ہے ۔ انہوں نے ملک کے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ آرام دہ زندگی سے باہر نکل کر جوکھم لیں اور کامیابی کی نئی بلندیوں پر جاکر تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی کے محرک اور استفادہ کنندہ بنیں۔ سوامی وویکانند کے یوم پیدائش قومی یوم ِنوجواناں کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ 2025 میں شرکت کی۔ انھوں نے ملک بھر سے 3000 متحرک نوجوان رہنماؤں سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہندوستان کے نوجوانوں کی اس متحرک توانائی پر زور دیا جس نے بھارت منڈپم میں زندگی اور توانائی پیدا کی۔ انھوں نے کہا کہ پوری قوم سوامی وویکانند کو یاد کر رہی ہے اور انھیں خراج عقیدت پیش کر رہی ہے جن کا ملک کے نوجوانوں پر بے پناہ بھروسہ تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ سوامی وویکانند کا ماننا تھا کہ ان کے شاگرد نوجوان نسل سے آئیں گے جو شیروں کی طرح ہر مسئلے کو حل کردیں گے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اگر سوامی وویکانند آج ہمارے درمیان ہوتے تو وہ اکیسویں صدی کے نوجوانوں کی بیدار طاقت اور فعال کوششوں کو دیکھ کر نئے اعتماد سے بھر جاتے ۔ بھارت منڈپم میں منعقدہ جی 20 کے پروگرام کو یاد کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ عالمی رہنما دنیا کے مستقبل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اسی مقام پر یکجا ہوئے تھے جبکہ آج ہندوستان کے نوجوان ہندوستان کے اگلے 25 برسوں کیلئے روڈ میاپ تیار کر رہے ہیں۔
چند ماہ قبل اپنی رہائش گاہ پر نوجوان ایتھلیٹس سے ملاقات کا ایک واقعہ بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ‘‘ایک ایتھلیٹ نے کہا کہ دنیا کے لیے آپ وزیر اعظم ہوسکتے ہیں لیکن ہمارے لیے آپ پرم مترا ہیں۔ ’’وزیر اعظم نے ہندوستان کے نوجوانوں کے ساتھ اپنی دوستی کے بندھن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دوستی کی سب سے مضبوط کڑی اعتماد ہے ۔ انھوں نے نوجوانوں پر اپنے بے پناہ اعتماد کا اظہار کیا، جس نے ایم وائی ہندوستان کی تشکیل اور وکست بھارت ینگ لیڈر ڈائیلاگ کی بنیاد رکھی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کے نوجوانوں کی صلاحیت جلد ہی ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنائے گی۔ انھوں نے تسلیم کیا کہ اگرچہ مقصد اہم ہے ، لیکن یہ ناممکن نہیں ہے ۔ انھوں نے مخالفین کے خیالات کو مسترد کیا۔ انھوں نے کہا کہ ترقی کا پہیہ چلانے والے لاکھوں نوجوانوں کی اجتماعی کاوشوں سے قوم بلاشبہ اپنے ہدف تک پہنچ جائے گی۔