چیف سکریٹری سے عالمی تنظیموں کے نمائندوں کی ملاقات
حیدرآباد۔/22 نومبر، ( سیاست نیوز) انٹر نیشنل آرگنائزیشن آف مائیگریشن (IOM) اور انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن (ILO) کے اعلیٰ سطحی وفد نے آج چیف سکریٹری سومیش کمار سے ملاقات کی اور تلنگانہ میں دنیا کے مختلف حصوں سے واپس ہونے والے افراد کو یکجا کرنے اور ان کی بازآبادکاری سے متعلق اقدامات پر بات چیت کی۔ چیف سکریٹری نے وفد کو بتایا کہ تلنگانہ حکومت نے ریاست کے بیروزگار نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں مہارت پیدا کرنے اِسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کیلئے علحدہ کارپوریشن قائم کیا ہے۔ TOMCOM نامی ادارہ کے ذریعہ بیروزگار نوجوانوں کو مختلف کورسیس میں تربیت دی جاتی ہے۔ تلنگانہ حکومت مختلف ممالک سے رجوع ہورہی ہے تاکہ تربیت یافتہ نوجوانوں کو بہتر روزگار کے مواقع فراہم کئے جاسکیں۔ کارپوریشن کے ذریعہ نرسیس کی ٹریننگ کا ایک پروگرام شروع کیا گیا ہے اور دیگر شعبہ جات میں بھی اس طرح کی ٹریننگ کا منصوبہ ہے۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ حکومت نے مائیگرنٹ ورکرس کو یکجا کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی ہے تاکہ ان کی بازآبادکاری ممکن ہو۔ اسپیشل چیف سکریٹری لیبر رانی کمودنی، اسپیشل سکریٹری انڈسٹریز وشنو وردھن ریڈی، سنجے اوستھی ہیڈ آف آفس IOM ، ڈی والٹر ڈائرکٹر ILO اور دوسرے اس موقع پر موجود تھے۔ر