نئی دہلی: نوح(میوات) فساد میں گرفتارتین مسلم نوجوانوں کی ضمانت پر رہائی کا حکم گذشتہ روز نوح سیشن عدالت نے جاری کیا۔ یہ قانونی مدد مولانا ارشدمدنی کی ہدایت پر جمعیۃعلماء ہند کی قانونی امدادکمیٹی نے فراہم کی۔ جاری کردہ ریلیز کے مطابق ملزمین صدام ہاشم ، فیضان رمضانی، اور نفیس سراج کو مشروط ضمانت پر رہا کئے جانے کا حکم سیشن عدالت کے ججوں سندیپ کمار دگل، ششیل کماراور اجئے شرما نے اپنے علیحدہ فیصلوں میں دیا۔ ملزمین کو 50 ہزار روپئے کے ذاتی مچلکہ اور ایک ضامن کے عوض ضمانت پر رہا کئے جانے حکم جاری کیا۔ملزمین کو مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت پر قانونی امداد فراہم کی گئی تھی۔ اس سے قبل بھی ان کے توسط سے تین ملزمین کی ضمانت منظور ہوئی تھیجن کی عرضی ایڈوکیٹ شوکت علی اور ایڈوکیٹ ناجد خان نے داخل کی تھی۔ملزمین کیخلاف نوح پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعات 148/149/332/353/186/307/295Aاور آرمس ایکٹ کی دفعات25/54/59کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔