حیدرآباد 23 مارچ ( پریس نوٹ) بی آر ایس سے سینئر قائدین کے استعفوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج سینئر بی آر ایس لیڈر جناب سید شاہ نور الحق قادری ایڈوکیٹ ( سابق صدر نشین اردو اکیڈیمی ) نے استعفی پیش کردیا ۔ نور الحق قادری ایڈوکیٹ نے اپنا مکتوب استعفی بی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ کو روانہ کردیا ہے ۔ انہوں نے مکتوب استعفی میں کہا کہ 2014 میں پارٹی میںشمولیت کے بعد سے انہوں نے پارٹی کے استحکام کیلئے کافی جدوجہد کی تھی ۔ ان کی لگاتار محنت کے باوجود انہیں پارٹی میں کوئی ذمہ داری نہیں دی گئی ۔ کئی بار صرف تیقنات پر اکتفاء کیا گیا لیکن کوئی عہدہ یا ذمہ داری نہیں دی گئی ۔ اس صورتحال میں انہوں نے آج بی آر ایس سے اپنی 10 سالہ وابستگی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔