نومسلم عیسائی پادری کا شاہی دعوت پر حج

,

   

ابراہیم رچمنڈ اپنے ماضی کو یاد کرکے جذباتی ہوگئے
مکہ مکرمہ : جنوبی افریقہ کے سابق عیسائی پادری ابراہیم رچمنڈ جنھوں نے حال ہی میں اسلام قبول کیا، اُنھیں سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی جانب سے حج ادا کرنے کی دعوت دی گئی۔ ابراہیم نے 3 ماہ قبل اسلام قبول کیا، وہ اپنے ماضی کو یاد کرکے جذباتی ہوگئے، اُنھوں نے بتایا کہ اُنھیں خواب میں کوئی غیبی صدا آئی جس کے بعد وہ عیسائیت چھوڑ کر مشرف بہ اسلام ہوگئے۔ اُن کے چرچ کے ہزاروں عیسائیوں نے اُن کی تقلید کرتے ہوئے اسلام قبول کرلیا۔ ایک وائرل ویڈیو میں جو مارچ میں انٹرنیٹ پر کافی گردش کرتا رہا، اُس میں دیکھا گیا کہ ابراہیم اور اُن کے ہزاروں معتقدین شہادت دیتے ہوئے گوشۂ اسلام میں داخل ہوگئے۔ اتوار کو سعودی حکام نے ابراہیم کا ایک اور ویڈیو ٹوئٹر پر پوسٹ کیا جس میں اُنھوں نے اپنے تجربہ کو بیان کیاجو اُن کے قبول اسلام کا سبب بنا۔