پیرس ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 850 برس قدیم نوٹراڈام گرجاگھر کی ہولناک آتشزدگی میں تباہی کے 11 ماہ بعد مزدوں کو اس کلیسا کی دیواروں پر بحالی کا کام کرتے دیکھا گیا ہے۔گذشتہ پیر کو بحالی کے کام میں مصروف مزدوروں کو گرجاگھر کی چھت سے منسلک سہاروں اور عمارت کے سامنے کے حصے پر رسیوں کی مدد سے نیچے آتے دیکھا گیا ہے۔15 اپریل 2019 کو آگ نے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ آتشزدگی کے باعث گرجاگھر کی چھت اور مخروطی برج منہدم ہو گئے تھے۔آتشزدگی کے دوران ہزاروں افراد گرجاگھر کی ارد گرد گلیوں میں اکھٹے ہو گئے تھے اور خاموشی سے عمارت سے بلند ہوتے شعلوں کو بے بسی سے دیکھتے رہے۔چند افراد ایسے بھی تھے جو اس واقعے پر اشک بار تھے جبکہ کچھ لوگ حمدیہ گیت پڑھتے اور دعائیں مانگتے نظر آئے۔