نوپور شرما کیخلاف پرانے شہر کے بعض محلوں میں پوسٹرس چسپاں

   

حیدرآباد 15 جون (سیاست نیوز) گستاخ نوپور شرما کیخلاف پرانے شہر کے علاقوں دبیر پورہ اور چنچل گوڑہ میں دیواروں پر پوسٹر چسپاں کرنے والے افراد کیخلاف پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس دبیر پورہ نے از خود کارروائی کرتے ہوئے نوپور شرما کیخلاف پوسٹرس چسپاں کرنے پر ایک مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس کے مطابق دو فرقوں کے درمیان نفرت پھیلانے کی غرض سے یہ پوسٹرس چسپاں کئے گئے ہیں اور عوامی مقامات پر ایسی حرکت سے لا اینڈ آرڈر کو خطرہ لاحق ہے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا ۔ موجودہ حالات میں پولیس کی جانب سے شہر میں سخت چوکسی اختیار کی جارہی ہے۔ ب