ممبئی۔ لکھنؤ سوپر جائنٹس کے نوین الحق اور رائل چیلنجرز بنگلور کے ویراٹ کوہلی کے درمیان زبانی جھگڑا، جو کچھ دن پہلے لکھنؤ میں انڈین پریمیئر لیگ 2023 کے 43 ویں میچ کے دوران شروع ہوا تھا، یہ ختم ہوتا دیکھائی نہیں دے رہا ہے ۔ افغان کھلاڑی ہفتے کے روز تازہ تنازعہ پیدا کیا۔ میچ کے دوران کوہلی اور نوین الحق کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور جاری رہی اور معاملات اس وقت بگڑ گئے جب میچ کے بعد کھلاڑی مصافحہ کر رہے تھے توکھلاڑیوں نے بحث جاری رکھی۔ لکھنؤ سوپرجائنٹس کے مشیرگوتم گمبھیر پھرکوہلی پر اپنا غصہ نکالتے ہوئے تنازعہ میں پھنس گئے۔ یہ خبریں سامنے آئیں کہ کوہلی نے بی سی سی آئی کے کچھ عہدیداروں کو ایک خط لکھا ہے جس میں اپنے موقف کی وضاحت کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے گمبھیر اور نوین الحق کو کچھ نہیں کہا ہے، افغان فاسٹ بولر نے گمبھیر کے ساتھ ایک تصویر شائعکرنے کے لیے انسٹاگرام کا سہارا لیا ۔اس نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، لوگوں کے ساتھ ویسا ہی سلوک کرو جیسا آپ چاہتے ہیں۔ لوگوں سے اس طرح بات کریں جس طرح آپ بات کرنا چاہتے ہیں۔دو عظیم ترین ہندوستانی کرکٹرز ۔ کوہلی اور گمبھیر کے درمیان بدصورت تصادم کوئی خوشگوار منظر نہیں تھا، اور اس کے نتیجے میں ان دونوں کو اس جھگڑے کے لیے ان کی میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا، جسے لیول 2 کا جرم اور آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.21 کی خلاف ورزی قرار دیا۔ دوسری جانب افغانستان کے فاسٹ بولر نوین الحق پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائدکردیا گیا۔