نپور شرما کیخلاف مظاہرہ کرنے والے 8 نوجوان باعزت بری

   

دیوبند: گستاخانہ ریمارک کیلئے نپور شرما کے خلاف 10 جون کو بعد نماز جمعہ سہارنپور میں احتجاج کے دوران کئی نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ نوجوانوں کے خلاف مقدمہ بھی دائر کیا گیا۔ عدالت نے کل ثبوت نہ ملنے کے باعث 8 نوجوانوں کو باعزت بری کردیا۔ پولیس نے دوبارہ جانچ کے بعد اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کی جس میں 8 نوجوانوں کو بے قصور پایا گیا۔