نکسلائٹس نے نوجوان کواغواء کے بعد ہلاک کردیا

   

دھمتری: چھتیس گڑھ کے ضلع دھمتری کے کھلاری تھانہ علاقہ کے تحت نکسل متاثرہ آمجھر میں نکسلیوں نے مخبری کی شبہ میں ایک نوجوان کواغوا کرنے کے بعد اس کا قتل کردیا۔پولیس سے ملی اطلاع کے مطابق یہ واقعہ بدھ کے روز رات کھلاری تھانہ علاقہ کے گاوں آمجھر کا ہے ۔ رات میں دس سے 12 کی تعداد میں نکسلی گاوں میں داخل ہوئے اور وہاں نوجوان سیتارام نیتارام کو اپنے ساتھ لے گئے ۔ آج صبح اس کی لاش گاوں نے دیکھی اور واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس کی ٹیم موقع لے لئے روانہ ہوگئی ہے ۔