نکسلیوں نے بارودی سرنگوں کے ٹرک کو آگ لگائی

   

نارائن پور : چھتیس گڑھ کے نارائن پور ضلع کے جھارا گھاٹی علاقے میں نکسلیوں نے ہفتہ کی رات ایک ٹرک کو آگ لگا دی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ پربھات کمار نے بتایا کہ نارائن پور کے جھارا گھاٹی علاقے میں مائنس کے ایک ٹرک میں آگ لگ دی گئی۔ آتشزدگی کے اس واقعہ کے بعد کئی گاڑیاں دہشت میں آدھے راستے سے واپس چلی گئیں۔ کمار نے کہا کہ پولیس نارائن پور پولس تھانے میں معاملہ درج کرکے جانچ کر رہی ہے ۔ علاقہ میں گشت تیز کر دی گئی ہے ۔