نیتا امبانی نے شادی کے بعد بچوں کیلئے 7 سال انتظار کیا

   

ممبئی: عام تاثر یہی ہوتا ہے کہ امیر لوگوں کی زندگی میں ہر سکھ اور خوشی موجود ہوتی ہے، انہیں کوئی پریشان ملتی ہی نہیں ہے، لیکن ایک امیر خاندان ایسا بھی ہے جس نے ایک سخت مشکل کو دیکھا۔سوشل میڈیا پر امبانی فیملی سے متعلق ایک خبر نے سب کو حیران کر دیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ امبانی خاندان کی بڑی بہو نیتا امبانی ماں نہیں بن سکتی تھیں۔یہ خبر جب ڈاکٹر نے شادی کے بعد نیتا امبانی کو سنائی، تو خود وہ اور خاندان پر یہ خبر بجلی کی طرح گری تھی۔چونکہ نیتا امبانی کے ڈاکٹر کے مطابق وہ ماں نہیں بن سکتی ہیں، تو اس خبر نے خود نیتا امبانی کو بھی تکلیف اور مشکل میں ڈال دیا تھا، کیونکہ نیتا کی ماں بننے کی خواہش تھی۔اس کیلئے نیتا نے اسکول لائف میں ایک نظم بھی لکھی تھی، خوش اخلاق اور محبت کرنے والی نیتا کو بچے بے حد پسند تھے، یہی وجہ تھی کہ ان کی سہیلی ڈاکٹر فیروزہ پاریکھ نے اس حوالے سے نیتا کی مدد کی۔فیروزہ نے مجھے نہ صرف شادی کے 7 سال بعد ماں بننے میں مدد کی، بلکہ ایک نیا طریقہ کار بھی بتایا۔ یعنی ای وی ایف IVF کے ذریعہ نیتا امبانی ماں بنی تھیں اور پھر 7 سال بعد نیتا جڑواں بچوں آکاش اور ایشا کی ماں بنیں۔