نیتن یاہو کا جنوبی لبنان سےاسرائیلی فوج کے انخلا سے انکار

   

تل ابیب، یکم جولائی (یو این آئی) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنانی حکومت کے ساتھ طے شدہ سکیورٹی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلا سے صارف انکار کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کے زیرِ قبضہ لبنانی علاقے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک حزب اللہ خطرہ بنی رہے گی، اسرائیل اس علاقے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ واضح رہے کہ پچھلے دنوں امریکہ کی ثالثی میں اسرائیلی اور لبنانی حکومتوں کے درمیان ایک سکیورٹی معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد سے نیتن یاہو کا مقبوضہ لبنانی علاقے کا یہ پہلا دورہ تھا، جس کے تحت اسرائیل دو علاقے لبنان کی فوج کے حوالے کرے گا۔ تاہم، آج اسرائیلی وزیر اعظم نے اہلکاروں سے خطاب میں کہا کہ ہمارا اصرار یہ ہے کہ جب تک خطرہ ختم نہیں ہو جاتا، ہم جنوبی لبنان سے نہیں جائیں گے اور جب تک حزب اللہ یہاں موجود ہے ، مسلح ہے اور ہمیں دھمکیاں دے رہی ہے ، ہم بھی یہاں موجود رہیں گے ۔