نیوزی لینڈ مسجد کا حملہ آور ہندوستان میں رہا تھا

,

   

ملبورن : آسٹریلیا دہشت گرد برینٹن ٹارنٹ جس نے گزشتہ سال نیوزی لینڈ میں دو مساجد پر حملہ کرتے ہوئے 51 مسلمانوں کو شہید کردیا تھا، ہندوستان، چین، روس اور شمالی کوریا کے بشمول درجنوں ممالک کا دورہ کرچکا ہے۔ اِس نے سب سے زیادہ ہندوستان میں قیام کیا۔ 792 صفحات پر مشتمل عدالتی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق 21 نومبر 2015 سے 18 فروری 2016 ء تک وہ ہندوستان میں تھا۔