آکلینڈ ۔ 7 جون (سید مجیب) نیوزی لینڈ پولیس کی جانب سے مسلمانوں کیلئے افطار ڈنر کا آج اہتمام کیا گیا جس میں آکلینڈ سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مانو تو پولیس اسٹیشن میں منعقد کئے گئے افطار ڈنر کا مقصد نیوزی لینڈ پولیس اور مسلمانوں کے درمیان مضبوط تعلق پیدا کرنا ہے۔ مانوتو کالونٹی کے ڈسٹرکٹ کمانڈر جیل راجرز نے پولیس اسٹیشن میں مسلمانوں کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ پولیس ہر سال مسلمانوں کے مقدس ماہ میں افطار ڈنر کا اہتمام کرتی ہے جسکا مقصد پولیس اور مسلمانوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ نیوزی لینڈ پولیس چاہتی ہیکہ مسلم کمیونٹی کے زیادہ سے زیادہ لوگ پولیس کو جوائن کریں۔
