نیوزی لینڈ کے اوپنر کونے کا ٹسٹ درجہ بندی میں شاندار داخلہ

   

دبئی : اپنے کیریئر کے پلے ٹسٹ میں شاندار مظاہرہ کرنے والے نیوزی لینڈ کے اوپنر ڈیون کونے نے آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ درجہ بندی میں شاندار داخلہ لیا ہے جیسا کہ انہوں نے 447 نشانات کے ساتھ 77 واں مقام حاصل کرلیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے یہ کسی بھی بیٹسمین کی پہلی مرتبہ اس طرح ٹسٹ درجہ بندی میں شاندار آمد ہوئی ہے اور وہ پہلے ہی مقابلہ میں بہترین مقام پر پہنچنے والے دنیا کے تیسرے بیٹسمین بنے ہیں۔ 29 سالہ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف لارڈس میں منعقدہ پہلے ٹسٹ میں 200 اور دوسری اننگز میں 23 رنز اسکور کئے تھے اور یہ مقابلہ بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوا تھا۔ اس مقابلہ میں شاندار کارکردگی کی بدولت کونے جہاں 77 ویں مقام پر پہنچے ہیں وہیں وہ انگلینڈ کے آر ای پوسٹر سے دو نشانات اور ویسٹ انڈیز کے کائی میئر س سے ایک نشان کم کے ساتھ ٹسٹ درجہ بندی میں داخل ہوئے ہیں۔ پوسٹر نے 1903 میں سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا اور پہلے مقابلہ میں 287 رنز اسکور کرتے ہوئے درجہ بندی کے 449 نشانات حاصل کئے تھے جبکہ ویسٹ انڈیز کے میئرس جنہوں نے رواں برس فروری میں بنگلہ دیش کے خلاف چٹگانگ میں 210 رنز کی ناقابل تسخیر اننگز کھیلی تھی جس کی بدولت انہیں 448 نشانات حاصل ہوئے تھے۔ آئی سی سی کے بموجب کونوے جو اس وقت ٹی ٹوئنٹی میں چوتھے مقام پر فائز ہیں ، وہ 2001ء میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے نیوزی لینڈ کے بیٹسمین لیوونسن کے 440نشانات سے بہتر ہیں۔ ٹم ساوتھی جنہوں نے لارڈس میں دوسری مرتبہ 6 وکٹیں حاصل کیں وہ کیریئر میں پہلی مرتبہ تیسرے مقام پر پہنچے ہیں۔