نیوم : سعودی عرب کا شہر نیوم تھرلر سے بھرپور ہالی وْڈ فلم ’رِیور مین‘ کی میزبانی کرنے کو تیار ہے۔ اس بات کا اعلان جمعرات کو کیا گیا۔ایکشن سے بھرپور اس فلم کی ہدایتکاری اکیڈمی ایوارڈ جیتنے والے ہدایت کار اور اسکرین رائٹر ٹیری جارج نے کی ہے جبکہ رِیور مین کو لکھا بھی انہوں نے ہی ہے۔اس فلم کی شوٹنگ مملکت کے مستقبل کے میگا شہر نیوم کے حسین مقامات اور برطانیہ میں کی جائے گی۔نیوم کے منیجنگ ڈائریکٹر آف میڈیا، کلچر اور انٹرٹینمنٹ وین بورگ نے کہا ہیکہ ’ہم ممتاز لکھاری اور ہدایت کار ٹیری جارج کا نیوم میں ایکشن سے بھرپور اپنی نئی فلم رِیورمین کی شوٹنگ کرنے پر بھرپور استقبال کرتے ہیں۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’پروڈکشن ٹیم اس بات پر پْراعتماد ہیکہ نیوم ہماری ورلڈ کلاس اسٹیٹ آف آرٹ کی سہولیات، بڑے عملے، بہترین مقامات کی وسعت اور دنیا بھر کی 40 فیصد پروڈکشن ریٹ کے معاوضے کی حقیقی نمائندگی کرتا ہے۔‘