ممبئی : نیوکلیر سائنسدان اور مرکزی حکومت کے سابق چیف سائنٹیفک ایڈوائزر ڈاکٹر راجگوپال چدمبرم، جنہوں نے پوکھران نیوکلیئر ٹسٹ میں اہم کردار ادا کیاتھا، کا ہفتہ کو ممبئی کے جسلوک اسپتال میں دیہانت ہوگیا۔ ان کی عمر 88 برس تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر چدمبرم نے جسلوک اسپتال میں صبح 3.20 بجے آخری سانس لی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈاکٹر چدمبرم کے دیہانت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔