حیدرآباد ۔ 26 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر کلیم احمد جلیلی انچارج ڈائرکٹر سی ای ڈی ایم کے بموجب محکمہ اقلیتی بہبود ، حکومت تلنگانہ کے زیر سرپرستی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات جامعہ عثمانیہ کے زیر اہتمام نیٹ / ایمسیٹ 2022 میں شرکت کرنے والے اقلیتی امیدوار یعنی مسلم ، عیسائی ، سکھ ، بدھسٹ ، جین اور پارسی طبقات سے تعلق رکھنے والوں کے لیے سنٹر سی ای ڈی ایم کی جانب سے 07-07-22 تا 08-06-22 حسب ذیل اضلاع میں دی جائے گی ۔ نظام کالج بشیر باغ حیدرآباد 040-23210316 ۔ گورنمنٹ ہائی اسکول ظہیر آباد 9440378302 ۔ تبارک ہائی اسکول حطائی اسٹریٹ نظام آباد 9032797803 ۔ گورنمنٹ جونیر کالج فار گرلس محبوب نگر 8142194717 ۔ گورنمنٹ ہائی اسکول رکاسی پیٹ بودھن 9246913021 ۔ ایسے طلباء جنہوں نے کم از کم 60 فیصد نشانات حاصل کرتے ہوئے انٹر میڈیٹ کامیاب کیا ہے یا انٹر سال اول میں 60 فیصد نشانات حاصل کئے ہوں اور سال دوم کا امتحان لکھ چکے ہیں ۔ داخلہ کے مستحق ہیں ۔ اس کوچنگ سے استفادہ حاصل کرنے کے خواہش مند اقلیتی طلباء اپنے درخواست میمورنڈم آف مارکس سال دوم / سال اول کی زیراکس کاپی سال دوم کے ہال ٹکٹ ، نیٹ / ایمسیٹ 2022 آن لائن اپلی کیشن فارم کی زیراکس کاپی ، اور دو پاسپورٹ سائز فوٹوز کے ساتھ متعلقہ مراکز پر 06-06-2022 تک داخل کرسکتے ہیں ۔۔