نیٹ / ایمسیٹ 2023 کی مفت کوچنگ برائے اقلیتی طبقات

   

حیدرآباد 19 مارچ (پریس نوٹ) پروفیسر محمد شریف الدین ڈائرکٹر سی ڈی ایم کے بموجب محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ کی زیرسرپرستی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات، جامعہ عثمانیہ کے زیراہتمام ایمسیٹ / نیٹ 2023 میں شرکت کرنے والے اقلیتی امیدوار یعنی مسلم، عیسائی، سکھ، بدھسٹ، جین اور پارسی طبقات سے تعلق رکھنے والوں کے لئے سنٹر کی جانب سے 03-04-2023 تا 04-05-2023 حسب ذیل اضلاع میں دی جائے گی۔ نظام کالج بشیر باغ، حیدرآباد ۔ 040-23210316، گورنمنٹ بائز ہائی اسکول، ظہیرآباد 9440378302، تبارک ہائی اسکول، حطائی اسٹریٹ، نظام آباد 9032797803 اور گورنمنٹ جونیر کالج فار گرلز، محبوب نگر 9640145737 پر ربط کریں۔ ایسے طلباء جنھوں نے کم از کم 60% نشانات حاصل کرتے ہوئے انٹرمیڈیٹ کامیاب کیا ہے یا انٹر سال اوّل میں 60% نشانات حاصل کئے ہوں اور سال دوم کا امتحان لکھ چکے ہیں داخلہ کے مستحق ہیں۔ اس کوچنگ سے استفادہ حاصل کرنے کے خواہشمند اقلیتی طلباء دیئے گئے سنٹرس سے فارم حاصل کرسکتے ہیں اور اپنے درخواست میمورنڈم آف مارکس سال دوم / سال اوّل کی زیراکس کاپی دوّم کے ہال ٹکٹ نیٹ / ایمسیٹ 2023 پر 31-03-2023 تک داخل کرسکتے ہیں۔