نیٹ (میڈیکل ) کی کونسلنگ‘ آل انڈیا و اسٹیٹ شیڈول جاری

   

حیدرآباد۔/4 اکٹوبر، ( پریس نوٹ ) نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی نے ایم بی بی ایس؍بی ڈی ایس میں داخلے کیلئے نیٹ 2022 کی آل انڈیا کونسلنگ 11 اکٹوبر تا 20 اکٹوبر ڈیمڈ ؍ سنٹرل انسٹی ٹیوٹ 10 اکٹوبر تا 20 اکٹوبر اور اسٹیٹ کونسلنگ 17 اکٹوبر تا 28 اکٹوبر تک پہلے راؤنڈ کونسلنگ رکھی ہے۔ دوسرا راؤنڈ آل انڈیا کا 2 نومبر تا 11 نومبر اور اسٹیٹ کا 7 نومبر تا18 نومبر۔ ٹاپ راؤنڈ آل انڈیا 23 نومبر تا یکم ڈسمبر اور اسٹیٹ کا 6 ڈسمبر تا 12 ڈسمبر ہے۔اکیڈیمی سیشن کا آغاز 15 نومبر سے ہوگا۔ ایم اے حمید نے تمام نیٹ امیدواروں سے نوٹیفکیشن کو ملاحظہ کرکے ویب سائیٹ پر تفصیلات کے مطابق عمل کی اپیل کی ہے۔ محبوب حسین جگر ہال احاطہ ’سیاست‘ عابڈس پر 4 بجے تا 7 بجے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔