نیٹ پر پابندی مرحلہ وارطریقے سے ہٹائی جائے :گوہاٹی ہائیکورٹ

   

گوہاٹی،17دسمبر(سیاست ڈاٹ کام)آسام میں پچھلے سات دنوں انٹرنیٹ خدمات پر لگی پابندی کے پیش نظر گوہاٹی ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ مرحلہ وار انداز میں انٹرنیٹ پر جاری روک کوہٹائے ۔ریاست میں شہرت ترمیمی قانون کے سلسلے میں ہوئے تشدد اور انٹرنیٹ پر لگائی گئی روک کے پیش نظر دائر متعدد عرضیوں پر سماعت کرتے ہوئے عدالت کی بینچ نے ریاستی حکومت سے اسے مرحلہ وار طریقے سے ہٹانے کو کہا ہے ۔ریاستی حکومت نے عدالت کے سامنے کہا کہ موبائل انٹرنیٹ پر پابندی کے فیصلے کا جائزہ روزانہ کی بنیاد پر لیاجارہا ہے اور حالات کی بنیاد پر اسے مکمل طورپر ہٹا لیا جائے گا۔ریاست کے دس اضلاع میں 11دسمبر سے موبائل انٹرنیٹ خدمات پر حکومت نے پابندی لگا دی تھی اور اس فیصلے کے خلاف صحافیوں ،وکیلوں اور دیگر لوگوں نے گوہاٹی ہائی کورٹ میں متعدد عرضیاں دائر کی تھیں۔خدمات دینے والے سبھی پرووائڈرس نے براڈبینڈ کو آج صبح نو بجے سے شروع کردیا جبکہ موبائل انٹرنیٹ خدمات پر پابندی 18دسمبر تک جاری رہے گی۔ً