نئی دہلی : نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ نیشنل ایلی جبلٹی کم انٹرنس ٹسٹ (نیٹ ۔ یوجی) 2025 پن اور کاغذ (او ایم آر) کے طریقہ پر ایک ہی دن اور ایک ہی شفٹ میں منعقد کیا جائے گا۔ نیٹ ۔ یوجی کو او ایم آر موڑ میں منعقد کرنے کا فیصلہ تعلیم اور صحت کی مرکزی وزارتوں کے درمیان مشاورتوں کے بعد کیا گیا ہے۔ قبل ازیں ایسی قیاس آرائی تھی کہ یہ امتحان جو گزشتہ سال تنازعات کا شکار رہا، آن لائن طریقہ پر منعقد کیا جائے گا۔ این ٹی اے نے اعلان کیا ہے کہ یونیفارم نیٹ ۔ یوجی کا انعقاد انڈین سسٹم آف میڈیسن کے بی اے ایم ایس، بی یو ایم ایس اور بی ایس ایم ایس کے بشمول ہر ڈسپلن کے انڈر گریجویٹ کورسیس میں داخلہ کے لئے ہوگا۔