کھٹمنڈو ۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نیپال نے ماؤنٹ ایورسٹ سمیت ہمالیہ کی چوٹیوں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جمعہ کو ایک حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس پھیلنے کے خوف کی وجہ سے کوہ پیمائی کے اس سیزن میں یہ چوٹیاں بند رہیں گی۔ نیپال میں ماؤنٹ ایورسٹ سمیت دنیا کی 14 بلند ترین پہاڑ پائے جاتے ہیں۔ نیپال کو ہر سال ماؤنٹ ایورسٹ سمیت دیگر پہاڑیوں کی چوٹی سر کرنے کے لیے چار ملین ڈالر سے زائد رقم فیس کی صورت میں ملتی ہے۔ نیپال کے سیاحت کے وزیر یوگیش بھٹارائے نے پہاڑیوں کے بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مارچ سے مئی کے ماہ تک کا اس سال کا مہمات کا سیزن معطل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے کووِڈ 19 کو عالمی وبا قرار دے دیا ہے۔
بیجنگ میونسپل کارپوریشن کا تہران اور ٹوکیو کو طبی سامان کا عطیہ
بیجنگ، 13مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بیجنگ کارپوریشن کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سؤ ل، تہران، ٹوکیو اور یوکوہاما شہروں کی ا مداد کیلئے میڈیکل گاؤن اور دستانے سمیت طبی سامان کا عطیہ کرے گی ۔ بیجنگ میونسپل حکومت کے ڈپٹی ڈائریکٹر لی ژی کے مطابق میڈیکل ائیسولیشن گاؤن، دستانے ، جوتے کور اور ڈسپوزایبل میڈیکل کیپ اور دیگر اشیاء ان شہروں میں تقسیم کی جائیں گی ۔