نئی دہلی: وائس ایڈمرل کرشنا سوامی ناتھن نے چہارشنبہ کو بحریہ کے نائب سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا۔وائس ایڈمرل سوامی ناتھن نے نیشنل وار میموریل کا دورہ کیا اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہیں یکم جولائی 1987کو ہندوستانی بحریہ میں کمیشن ملا تھا اور وہ مواصلات اور الیکٹرانک جنگ کے شعبے میں ماہر ہیں۔ وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، کھڑکواسلا، جوائنٹ سروسز کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج شریوینہم، یو کے ، کالج آف نیول وارفیئر کرنجا، اور یونائیٹڈ اسٹیٹس نیول وار کالج نیوپورٹ، یو ایس اے کے سابق طالب علم ہیں۔