وائی ایس کانگریس رکن کونسل کی ضمانت کی درخواست ہائی کورٹ میں مسترد

   

حیدرآباد۔/12 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے وائی ایس کانگریس کے رکن کونسل اننت بابو کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کردیا۔ کاکیناڈا سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور سبرامنیم کے قتل معاملہ میں ضمانت منظور کرنے کیلئے اننت بابو نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔ اننت بابو کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے اس معاملہ میں 90 دن گذرنے کے باوجود چارج شیٹ داخل نہیں کی ہے لہذا رکن کونسل کو ضمانت منظور کی جائے۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ تکنیکی وجوہات کے سبب چارج شیٹ داخل نہیں کی جاسکی۔ ر