ہندوستان نے مالدیپ اور پاکستان میں ہندوستان کے مبینہ خفیہ مشن سے متعلق امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والی رپورٹس کو بے بنیاد، ناقابل اعتبار اور ہندوستان کے خلاف دشمنی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے ۔آج یہاں ایک باقاعدہ پریس بریفنگ میں واشنگٹن پوسٹ کی دونوں رپورٹوں کے بارے میں پوچھے جانے پر وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اخبار اور رپورٹر دونوں کی ہندوستان کے خلاف جنونی دشمنی ہے ۔ آپ ان کی سرگرمیوں میں ایک نمونہ دیکھ سکتے ہیں۔