ریاض : غیرمعمولی ’نیوم‘ پراجیکٹ کی نگرانی کرنے والے ایگزیکٹوز نے بینکرز اور سرمایہ کاروں کو اگلے ماہ نیویارک میں ہونے والی میٹنگ میں مدعو کیا ہے تاکہ بین الاقوامی دلچسپی کے حامل اس منصوبے کیلئے 500 ارب ڈالر پراجیکٹ کے ارد گرد جمع کیا جا سکے۔ نیوم کے سی ای او نظمی النصر اور مالیاتی شعبہ کے سربراہ لیث الشیبان نے بتایا کہ یہ ایونٹ اپریل کے اوائل میں ہوگا۔ اس حوالے سے اطلاعات بلومبرگ نے دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پرائیویٹ ایکویٹی فرموں، بینکرز اور تعمیراتی سپلائرز کو تقریب میں شرکت کے لیے دعوت نامے بھیجے گئے ہیں جس کا مقصد اس منصوبے میں دلچسپی کا اندازہ لگانا ہے۔ایک اور ذریعے کا خیال ہے کہ یہ تقریب کئی امریکی شہروں میں ہونے والے واقعات کی ایک سیریز میں سے ایک ہوگی اور پچھلے سال لندن میں بھی اسی طرح کی ایک تقریب ہوئی تھی۔