واگھیلا نے پہلے ہی اپنے فیس بک پیج پر ریاست کے لوگوں سے کئی وعدے کیے ہیں،

   

گجرات الیکشن: شنکر سنگھ واگھیلا نے نئی پارٹی تشکیل دی
احمد آباد:تجربہ کار سیاست دان اور گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ شنکر سنگھ واگھیلا نے اتوار کو اپنی نئی پارٹی پرجا شکتی ڈیموکریٹک پارٹی کے قیام کا اعلان کیا۔ انہوں یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ گجرات انتخابات “پوری طاقت” کے ساتھ لڑیں گے، واگھیلا نے مزید کہا کہ ان کی پارٹی بی جے پی کے متبادل کے طور پر لڑے گی۔انتخابی سیاست میں دوبارہ واپس ہونے کے بارے میں اپنے ارادے کا اعلان کرتے ہوئے، شنکر سنگھ واگھیلا نے گاندھی نگر میں مقامی میڈیا کو بتایا، کہ لوگ بی جے پی کا متبادل تلاش کر رہے ہیں۔ میرے لیے بی جے پی، کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے دروازے بند ہیں، اس لیے میں نے پرجا شکتی ڈیموکریٹک پارٹی شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔پارٹی ڈیڑھ سال پہلے رجسٹرڈ ہوئی تھی، اب ہمارے پاس ایک پارٹی ہے۔
شنکر سنگھ واگھیلا نے پہلے ہی اپنے فیس بک پیج پر ریاست کے لوگوں سے کئی وعدے کیے ہیں،