وبا سے نمٹنے کیلئےتعاون کی ضرورت

   

نئی دہلی : صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت میں سکریٹری راجیش بھوشن نے کہا ہے کہ وبا پر قابو پانے کے لیے عالمی سطح پر صحت کے تعاون اور علم و وسائل کے اشتراک کی ضرورت ہے ۔بھوشن نے جمعرات کو یہاں پینڈیمک فنڈ سمپوزیم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ جنوب مشرقی ایشیا کے خطہ میں ہندوستان کی طرف سے پہلے سے فراہم کی گئی امداد کو بیماریوں کی نگرانی اور صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے بڑھایا جائے گا۔کووڈ-19 وبائی مرض کے ہندوستان کے جامع انتظام کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر بھوشن نے کہا کہ ہندوستان بیماریوں کی نگرانی اور انتظام میں اچھی پوزیشن میں ہوگا۔ انہوں نے وبائی امراض کے فنڈ کی تشکیل کی کوششوں کی تعریف کی اور اسے ایک لچکدار اور ‘مقصد کے لیے موزوں’ عالمی صحت کے فن تعمیر کی جستجو میں ایک اہم پہل قرار دیا۔اس سیمینار کا اہتمام مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے کیا ۔ سیمینار میں وبائی فنڈ کے کام اور حال ہی میں اعلان کردہ تجاویز پر توجہ مرکوز کی گئی۔