حیدرآباد/27 مارچ، ( سیاست نیوز) وجئے واڑہ سے کڑپہ پروازوں کا آج سے آغاز ہوا ۔ گناورم ایر پورٹ سے آج پہلی فلائیٹ کڑپہ روانہ ہوئی۔ اس موقع پر ایر پورٹ اور پولیس عہدیدار موجود تھے۔ ہر ہفتہ 4 دن یہ سرویس دستیاب رہے گی۔ انڈیگو کی فلائیٹ اتوار، پیر، چہارشنبہ اور جمعہ کو صبح 11 بجے وجئے واڑہ ایر پورٹ پہنچنے والی فلائیٹ کو 11:45 بجے کڑپہ روانہ کیا جائے گا۔ عوام کا اس روٹ پر ڈومیسٹک فلائیٹ کا طویل عرصہ سے مطالبہ تھا۔ ر