کارپوریشن کے 35میں سے چار وارڈس پرمذکورہ پارٹی نے اپنے امیدوارکھڑا کئے تھے۔
کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے ائی ایم ائی ایم) نے پی کے روز وجئے پورا(بیجا پور) میونسپل کارپوریشن کے دو حلقوں پرکامیابی حاصل کرتے ہوئے اپناکھاتہ کھول دیاہے۔
مذکورہ پارٹی کے امیدوار صوفیا عبدالرحمن واتی اور رضوانہ قیصر حسین انعام دار نے 25اور 28وارڈس پر بالترتیب کامیابی حاصل کی ہے۔ اس الیکشن میں کارپوریشن کے 35میں سے چار وارڈس پرمذکورہ پارٹی نے اپنے امیدوارکھڑا کئے تھے۔
اے ائی ایم ائی ایم کرناٹک اسمبلی انتخابات میں تنہا مقابلہ کریگی
اس سے قبل اے ائی ایم ائی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے جنتا دل (سکیولر) کے ساتھ ااگلے سال منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اتحاد کے امکانات کومسترد کردیاتھا۔
رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے اویسی نے کہاکہ تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کے سربراہ کے چندرشیکھر راؤ کی ایما ء پر پچھلی مرتبہ اے ائی ایم ائی ایم نے الیکشن نہیں لڑا اور جنتادل (ایس) کے لئے مہم چلائی تھی۔ تاہم اس مرتبہ ایسا ہونے والا نہیں ہے۔
کرناٹک میں اے ائی ایم ائی ایم کے داخلے کا اثر
حالانکہ کرناٹک کی سیاست میں اے ائی ایم ائی ایم کے داخلے کا کوئی خاص اثر نہیں پڑیگا‘ ممکن ہے کہ اس سے کانگریس اور جے ڈی(ایس) کا ووٹ بینک تقسیم ہوسکتا ہے۔
جیسا کہ ہبلی دھارواڑ علاقے میں مسلمان رائے دہندوں کی تعداد کافی ہے‘ کچھ کانگریس اور جے ڈی (ایس) قائدین یہ ماننا ہے کہ اے ائی ایم ائی ایم سے ووٹوں کی تقسیم ہوسکتی ہے۔