نئی دہلی۔ تیز گیند باز محمد شامی نے ہفتہ کے روز اپنے بھائی محمد کیف کو وجئے ہزاری ٹرافی میں اپنی شروعات کرنے کے لئے مبارکباد پیش کی ہے۔
جموں اور کشمیر کے خلاف کلکتہ میں کھیلئے بنگال کے میاچ سے کیف نے شروعات کی ہے۔ شامی نے ٹوئٹ کیاکہ”تمہاری وجئے ہزاری سے شروعات پر میں اپنے بھائی کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔
ہم اس لمحے کا انتظار کررہے تھے۔ اپنے قطعی خواب کو پورا کرنے کے لئے صرف ایک قدم پیچھے ہوتم۔ سخت محنت کرتے رہو“
بنگال سینئر سائیڈ میں شامل ہونے سے قبل کیف نے کچھ کلب میاچ بھی کھیلے ہیں۔ ان کا نام بنگال کی اس ٹیم میں بھی شامل تھے کو اسی سال جنوری میں سید مشتاق ٹرافی کھیلنے کے لئے گئی تھی۔
دوسری جانب محمد شامی جو 2020ڈسمبرمیں آسڑیلیا کے خلاف ایڈلیٹ میں پہلے ٹسٹ کے دوران زخمی ہوگئے تھے تیزی کے ساتھ اب روبصحت ہورہے ہیں۔
زخمی ہونے کی وجہہ سے مذکورہ تیز گیند کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کھیلنے کاموقع نہیں ملا اور وہ تین شیروں کے خلاف ٹی 20سیریز کھیلنے کا انتظار کررہے ہیں۔
نریندر مودی اسٹیڈیم میں تیسرے ٹسٹ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو دس وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے سیریز میں 2-1سے سبقت حاصل کرلی ہے۔
ائی سی سی ٹسٹ ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ حاصل کرنے کی دوڑ س انگلینڈ باہر ہوگئی ہے۔ انگلینڈ64.1فیصد پوائنٹ سے نیچے آگئی ہے اور ہندوستان71فیصد پوائنٹس کے ساتھ آگے ہیں۔
نیوزی لینڈ70فیصد پوائنٹس کے ساتھ فائنل میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
آسڑیلیا پر سبقت کوبرقرار رکھنے کے لئے ہندوستان کو تیسرے ٹسٹ میں یہ تو جیت حاصل کرنی پڑیگی یا پھر میاچ کو ڈرا کرانےہوگا‘ کیونکہ اسڑیلیا69.2پوائنٹس کے ساتھ تیسرے مقام پر کھڑی ہے