وجے اور رشمیکا کی تلگو فلم کا اعلان

   

حیدرآباد۔ الو ارجن کی پشپا اور آرآرآر کی کامیابی کے بعد جنوبی ہندکی سنیما کی دنیا میں کافی ہلچل مچی ہوئی ہے اور کئی ایک بڑی فلموں کی تیاریاں زور شور پر ہیں۔ سوپر اسٹار رام چرن جونیئر این ٹی آراسٹارر ڈائرکٹر راجامولی کی فلم آرآر آر کی کامیابی کی پارٹی نے سب کی توجہ مبذول کرلی۔ تو وہیں اداکارہ رشمیکا مندنا کے ہاتھ میں ایک بڑی فلم آگئی ہے۔ جب کہ سوپر اسٹار پربھاس کی اگلی فلم راجہ ڈیلکس کی خبروں کا بازارگرم ہے۔ اس فلم کے حوالے سے اب تک 5 اداکاراؤں کے نام سامنے آچکے ہیں۔ ساؤتھ فلم اسٹار رشمیکا مندنا اپنی26 ویں سالگرہ منائی تھیں۔ اس خاص موقع پر ان کی اگلی فلم کے میکرز نے بڑا اعلان کر دیا۔ اداکارہ جلد ہی اپنی اگلی فلم میں بیسٹ اسٹار تھلاپتی وجے کے ساتھ نظر آئیں گی۔ یہ تلگو فلم ہوگی۔جس کی ہدایت کاری ڈائریکٹر ومشی پیڈیپلی نے کررہے۔