ورلڈ باکسنگ کپ 2025: ہندوستان کو 6 میڈل

   

فوز دو ایگواسو (برازیل): ہندوستان نے ورلڈ باکسنگ کپ برازیل2025 میں اپنی پہلی شرکت میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 6 میڈلس حاصل کئے، جن میں ایک میڈل اور ایک سلور میڈل شامل ہے۔ ہیتیش نے 70 کلوگرام زمرے میں انگلینڈ کے اوڈیل کامارا کے خلاف فائنل میں واک اوور حاصل کر کے ہندوستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتا۔65کلوگرام فائنل میں ابھیناش جموال نے میزبان کھلاڑی یوری ریس کے خلاف سخت مقابلہ کیا، مگر سلورمیڈل پراکتفا کرنا پڑا۔