ورلڈکپ 2023 :15 اکتوبر کوہند۔پاک میچ

   

ممبئی: ہندوستان میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ورلڈکپ 2023 کا ہائی وولٹیج مقابلہ 15 اکتوبر کو شیڈول ہے تاہم ابتدائی اطلاعات میں میچ کے مقام کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ٹورنمنٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئین انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ میزبان ہندوستان کی ٹیم 8 اکتوبر کو آسٹریلیا کے مدمقابل آئے گی۔دوسری جانب پاکستان اپنا پہلا میچ 13 اکتوبر کو کوالیفائنگ راؤنڈ میں جیتنے والی ٹیم سے مدمقابل آئے گی۔