حیدرآباد۔ 23 جون (این ایس ایس) ٹی آر ایس کے کارگزار صدر اور سابق وزیر کے ٹی راما راؤ نے آج کہا کہ ورنگل میں ایک جنوبی شخص کی طرف سے عصمت ریزی کی شکار مقتول لڑکی کے غم زدہ افراد خاندان کو حکمراں جماعت ممکنہ امداد فراہم کرے گی۔ کے ٹی راما راؤ نے مقتول لڑکی کے ماں باپ سے فون پر رابطہ کیا اور امداد کی پیشکش کی۔ قبل ازیں ریاستی وزیر داخلہ محمود علی نے بھی متاثرہ خاندان کو ضروری امداد فراہم کرنے کی پیشکش کی۔
