ورنگل میں ایک عورت کی اجتماعی عصمت ریزی، 8 ملزمین گرفتار

   

ورنگل 11 فروری (پی ٹی آئی) پولیس نے کہا ہے کہ 9 افراد نے ایک 24 سالہ عورت کی اجتماعی عصمت ریزی کی۔ جن کے منجملہ 8 ملزمین کو پیر کی شب محبوب آباد میں گرفتار کرلیا گیا اور ایک ہنوز مفرور ہے۔ پولیس نے کہاکہ کتہ گوڑم سے تعلق رکھنے والی یہ عورت حیدرآباد سے یہاں پہونچی تھی اور محبوب آباد ریلوے اسٹیشن پر ٹرین سے اُتر گئی۔ اس کے پاس آمنگل جانے کے لئے درکار پیسے نہیں تھے اور اس نے اپنے ایک ’دوست‘ کو فون کیا جس سے کچھ فاصلہ پر واقع بستی میں اس سے ملنے کے لئے کہا تھا، وہ وہاں آٹو رکشا کے ذریعہ پہونچی جہاں اس دوست نے جو خود بھی آٹو ڈرائیور تھا دیگر دوستوں کے ساتھ ایک سنسان امرائی میں لے گیا اور تمام نے عصمت ریزی کی۔ راہ گیروں نے کچھ گڑبڑ ممحسوس کرتے ہوئے سرپنچ کو مطلع کیا تھا۔