وزن کم کرنے کیلئے ڈائٹنگ سے زیادہ ورزش فائدہ مند

   

نیویارک: امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ اگر آپ موٹاپے کا شکار ہیں اور اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو آپ کیلیے باقاعدگی سے جسمانی مشقت اور ورزش جاری رکھنا، ڈائٹنگ کرنے سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔یہ حقیقت ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے گلین گیسر اور یونیورسٹی آف ورجینیا کے سدھارت انگژی نے ریسرچ جرنل آئی سائنس کے تازہ شمارے میں آن لائن شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہی ہے۔اس تجزیاتی رپورٹ (ریویو آرٹیکل) کی تیاری میں موٹاپے، امراضِ قلب اور سانس کی بیماریوں میں تعلق کے حوالے سے امریکہ میں ہونے والی مختلف تحقیقات کا جائزہ لیا گیا ہے۔تجزئے سے معلوم ہوا کہ صرف ڈائٹنگ کا سہارا لے کر وزن کم کرنے کی کوششوں سے بہت اچھے نتائج نہیں ملتے جبکہ بظاہر موٹے دکھائی دینے والے لوگ جو باقاعدگی سے ورزش اور جسمانی مشقت کرتے ہیں، وہ اندرونی طور پر صحت مند ہوتے ہیں؛ جنہیں دل، شریانوں اور سانس کی بیماریوں کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔واضح رہے کہ آج دنیا بھر کے طبّی ماہرین موٹاپے کے حوالے سے اختلاف رکھتے ہیں۔ماہرین کا ایک طبقہ کہتا ہے کہ وزن کے حساب سے موٹے قرار پانے والوں کو دل اور سانس کی بیماریوں سے شدید خطرہ ہوتا ہے۔