وزیر اعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ کا ستمبر میں دہلی کا دورہ

   

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ 6 ستمبر کو نئی دہلی میں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گی۔ دہلی میں دونوں اعلیٰ قائدین کی ملاقاتوں کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ سفارتی ذرائع نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شیخ حسینہ 4 یا 5 ستمبر کو دہلی کیلئے روانہ ہوں گی اور 6 ستمبر کو مودی سے ملاقات کریں گی جس کیلئے تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ دونوں قائدین کے درمیان دو طرفہ ملاقات اسی روز متوقع ہے ۔ گزشتہ سال 25 مارچ کو وزیر اعظم مودی بنگلہ دیش کی آزادی کے 50 سال مکمل ہونے پر دارالحکومت ڈھاکہ پہنچے تھے ۔ مودی نے وزیر اعظم حسینہ کو ہندوستان آنے کی دعوت دی تھی۔ گزشتہ سال 16 دسمبر کو صدر رام ناتھ کووند نے وجے دیوس کی تقریبات میں شرکت کے لیے ڈھاکہ آئے تھے ۔