وزیر اعظم مودی سے فلمسٹار نصرت بھروچا کی ملاقات

   

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ نصرت بھروچا نے حال ہی میں دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔اس پروگرام میں نصرت بھروچا نے بڑی گرمجوشی اور سمجھ بوجھ کے ساتھ ہندوستانی سنیما کی بدلتی ہوئی شکل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اسرائیل کے تنازعہ کے دوران انہیں اور دیگر شہریوں کو بحفاظت واپس لانے میں مدد کرنے کے لئے وزیر اعظم مودی کا ذاتی طورپر شکریہ اداکیا۔اس ملاقات کے دوران دونوں کے درمیان ہلکی پھلکی گفتگو بھی ہوئی۔ نصرت نے مودی سے کہا کہ میں صرف آپ کا شکریہ اداکرنا چاہتی تھی۔ جب مودی نے پوچھا کہ کیا وہ گجراتی بول سکتی ہیں تو نصرت نے جواب دیا کہ میں وڈودرا سے ہوں اور گجراتی ہوں۔نصرت اپنی آنے والی فلم چھوری 2 کیلئے تیاری کر رہی ہیں جو 11 اپریل کو ریلیز ہو رہی ہے ۔