وزیر اعظم مودی کا رائے دہندگان کو خط، ہماچل کے ووٹروں سے ریکارڈ ووٹنگ کی اپیل کی

   

نئی دہلی: ہماچل پردیش میں 12 نومبر کو ہونے والی ووٹنگ سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست کے ووٹروں کو خط لکھ کر ریکارڈ ووٹنگ کی اپیل کی ہے۔ خط میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو آپ کے ووٹ سے میری طاقت مزید بڑھے گی۔نریندر مودی کے اس خط کو ریاست کے ہر اسمبلی حلقے میں گھر گھر تقسیم کیا جائے گا، تاکہ دیو بھومی کے ہر ووٹر کو وزیر اعظم مودی کا پیغام مل سکے۔ ہماچل کے ہر ووٹر تک پہنچنے کے لیے بی جے پی قیادت نے ہر گھر تک پہنچنے کی ذمہ داری بی جے پی منڈل انچارج کو سونپی ہے اور اس کے لیے ضلع سطح پر تال میل کیا جا رہا ہے۔خط میں ہماچل کے ووٹروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے بی جے پی کے انتخابی نشان کمل پر ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ مودی نے خط میں لکھا ہے کہ بی جے پی کو آپ کا ووٹ میری طاقت کو مضبوط کرے گا