وزیر اعظم نریندر مودی آسٹریلیا پہنچے

   

نئی دہلی، 8 جولائی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اپنے تین ملکی دورے کے دوسرے مرحلے کے تحت چہارشنبہ کی دیر شام آسٹریلیا کے شہر میلبورن پہنچ گئے ، جہاں ہوائی اڈے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔مودی پیر کے روز تین ممالک انڈونیشیا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دورے پر روانہ ہوئے تھے ۔ آسٹریلیا کے تین روزہ دورے کے بعد وہ نیوزی لینڈ روانہ ہوں گے ۔میلبورن پہنچنے کے بعد وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ان کا دورہ اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی توانائی دے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ وزیر اعظم انتھونی البانیز کے ساتھ بات چیت کے منتظر ہیں۔ مودی نے کہا، “میلبورن، آسٹریلیا پہنچا۔ یہ دورہ ہند- آسٹریلیا جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی توانائی دے گا۔