وزیر اعظم کی رہائش کی طرف مارچ کے دوران پرینگاگاندھی تحویل میں

,

   

پرینکا گاندھی کے علاوہ پارٹی کے متعدد قائدین بشمول سچن پائلٹ کو بھی پولیس نے تحویل میں لیا
نئی دہلی۔کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کو جمعہ کے روز پارٹی ہیڈ کوارٹرس کے باہر اس وقت گرفتار کرلیاگیاجب وہ ایک احتجاجی مارچ میں وزیراعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ کی طرف بڑھنے کی کوشش کررہی تھیں۔

تحویل میں لئے جانے سے قبل کانگریس جنرل سکریٹری نے چھلانگ لگا کر تین فٹ اونچی بریکٹس عبور کرلیاتھا۔ جب وہ آگے بڑھنے کی کوشش کررہی تھیں تو انہیں خاتون پولیس اہلکاروں نے روک لیا جسکے بعد وہ بیچ سڑک پر احتجاج میں بیٹھ گئیں۔

پولیس والوں سے ہاتھ پائی کے ذریعہ 20منٹ تک اپنی تحویل می مزاحمت کرنے والی پرینکا گاندھی کو اٹھاکر گھسیٹتے ہوئے پولیس کی کار میں ڈال کر لے جایاگیا۔پرینکا گاندھی کے علاوہ پارٹی کے متعدد قائدین بشمول سچن پائلٹ کو بھی پولیس نے تحویل میں لیا۔

مذکورہ پارٹی حکومت کے خلاف مختلف موضوعات بشمول مہنگائی‘ جی ایس ٹی اور بے روزگاری سے دو محاذوں پر احتجاج کررہی ہے‘ جس میں 24اکبر روڈ سے وزیراعطم کی رہائش گاہ تک اور پارلیمنٹ سے رائسانا ہلزتک یہ احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں۔

دہلی پولیس نے قومی درالحکومت میں احتجاجی مارچ کرنے کی کانگریس کومنظوری دینے سے انکار کردیاتھا۔