تھروننتاپورم (کیرالا): وزیر اعلی پنارائی وجیئن کی دختر وینا جو ایک سافٹ ویئر انجینئر ہے انہوں نے ایک مسلم شخص سے شادی کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس شخص کا نام محمد ریاض ہے اور وہ یوتھ فیڈریشن آف انڈیا کا قومی صدر اور سی پی آئی ایم کا یوتھ لیڈر ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ شادی ان دونوں کی دوسری شادی ہے۔یہ شادی پہلے ہی طے ہوچکی ہے اور اس سلسلہ میں 15 جون کو ایک تقریب منعقد کی جائے گی۔ کوویڈ۔19 کے سبب یہ تقریب سادگی سے منائی جائے گی۔
Meanwhile, Kerala CM Pinarayi Vijayan’s Daughter Veena is marrying CPM Leader Muhammad Riyaz.
For those not aware, Riyaz is the brain behind 'beef fests' which had been organised across Kerala to protest against ban on sale of cattle for slaughter.
https://t.co/haNP349vRf— Priti Gandhi (@MrsGandhi) June 9, 2020
ریاض پیشہ سے وکیل ہے اور 2009 ء میں کوزی کوڈ حلقہ سے لوک سبھا انتخابات میں حصہ بھی لے چکا ہے لیکن کانگریس لیڈر ایم کے راگھاون نے انہیں شکست دی تھی جبکہ وینا اپنی ذاتی ایک سافٹ ویئر کمپنی چلاتی ہے۔ وینا کوسابقہ شوہر سے ایک بچہ ہے جبکہ ریاض کو سابقہ بیوی سے دو بچے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق محمد ریاض ریٹائرڈ آئی پی ایس آفیسر کے فرزند ہے اور ان کے چاچا پی کے معید کٹی 1941ء میں کیرالا پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے فاروق کالج کوزی کوڈ سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی او رلاء کالج کوزی کوڈ سے لاء کی ڈگری حاصل کی۔