حیدرآباد۔/10 اگسٹ، ( سیاست نیوز) وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے ریجنل پاسپورٹ آفس حیدرآباد کا دورہ کرتے ہوئے کارکردگی ستائش کی۔ ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ حیدرآباد ریجنل پاسپورٹ آفس کی خدمات کو مزید بہتر بنانے کیلئے وزارت خارجہ ہر ممکن تعاون کرے گی۔ انہوں نے اسٹاف کی قلت اور تکنیکی دشواریوں کے باوجود زائد وقت تک کام کرنے کیلئے عہدیداروں اور اسٹاف کی ستائش کی۔ کورونا کی صورتحال کے بعد پاسپورٹ کے حصول کیلئے درخواستوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ریجنل پاسپورٹ آفیسر ڈی بالیا نے وزیر خارجہ کو تفصیلات سے واقف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ کی کم مدت میں اجرائی کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ حیدرآباد میں مختلف تقاریب میں شرکت کیلئے آئے ہوئے وزیر خارجہ نے سکندرآباد میں واقع پاسپورٹ آفس کا معائنہ کیا اور عہدیداروں سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمات کے سلسلہ میں گزشتہ 50 برسوں میں کئی تبدیلیاں واقع ہوئی ہیں۔ ٹکنالوجی کے بہتر استعمال کے ذریعہ خدمات کو بہتر بنایا گیا ہے۔ ر