وزیر داخلہ امیت شاہ کی دہلی کمشنر پولیس سے بات چیت ‘ وزار ت داخلہ نے رپورٹ طلب کی

   

نئی دہلی 5 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر داخلہ امیت شاہ نے دہلی پولیس کمشنر امولیہ پٹنائک سے جے این یو کی صورتحال پر بات کی اور ایک سینئر پولیس عہدیدار سے تشدد کی تحقیقات کی ہدایت دی ۔ وزیر داخلہ کے دفتر نے ٹوئیٹ کیا کہ وزیر داخلہ نے دہلی کمشنر پولیس سے جے این یو تشدد پر بات کی اور ضروری اقدامات کی ہدایت دی ۔ وزیر موصوف نے تحقیقات کا بھی حکم دیا اور جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی دی ہے ۔ وزارت داخلہ نے دہلی پولیس سے بھی صورتحال کے تعلق سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ امیت شاہ نے پولیس کمشنر کو صورتحال کو قابو میں کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت دی ہے اور امن بحال کرنے کو کہا ہے ۔